دو جہاں
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - موجودہ دنیا اور مرنے کے بعد کا عالم، دنیا اور آخرت، دین اور دنیا۔ تو نے اے معبود برحق بالیقیں حرف کن سے دو جہاں پیدا کیے ( ١٩٨٤ء، حمد و ثنا، ٣١ )
اشتقاق
فارسی زبان سے مرکب عددی ہے۔ فارسی سے اسم صفت عددی 'دو' کے ساتھ 'جہاں' بطور معدود لگایا گیا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر